الطاف حسین کا موجودہ بیان افسوسناک ہے ،پیرپگاڑا

223

پیرپگاڑاصبغت اللہ شاہ راشدی کا کہنا ہے الطاف حسین کا نیٹو اور بھارت سے مدد لینے والی بات افسوسناک ہے ۔

حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاڑا صبغت اللہ شاہ راشدی کا کہنا ہے ایم کیو ایم پر “را” سے فنڈز لینے کا الزام ہے اس الزام کی تحقیق ہونی چاہیے ۔ گذشتہ رات الطاف حسین کا اپنے بیان میں نیٹو اور بھارت سے مدد لینے والی بات افسوسناک ہے ۔

پیرپگاڑا کا کہنا ہے کراچی آپریشن میں عوام رینجرز کے ساتھ ہے ۔ ان کا کہنا ہے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے ۔  آپریشن ضرب عضب میں بھی قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔