ڈیرہ بگٹی:ایف سی کی کارروائی ، بارودی سرنگیں اور ڈیٹونیٹر برآمد

217

ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی سرنگیں اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لئے ۔

ترجمان فرنٹیئر کور کے مطابق ایف سی نے ڈیرہ بگٹی میں کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں بارودی سرنگیں اور ڈیٹونیٹر برآمد کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشتگرد تعمیراتی کمپنی کے عملے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔