کراچی میں ایم کیوایم کے ساتھ ظلم نہیں ہو رہا، مشاہداللہ

240

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے اللہ جانے الطاف حسین کو کون تقریر لکھ دیتا ہے ۔ کراچی میں ایم کیوایم کے ساتھ کوئی ظلم نہیں ہو رہا ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا تھا ایم کیو ایم مہاجر نہیں متحدہ قومی موومنٹ ہے۔ اللہ جانے الطاف حسین کو تقریر کون لکھ دیتا ہے ۔ یہ کون سے سیاست ہے کہ بھارت سے اپنے ملک کے خلاف مدد کے مطالبے کئے جا رہے ہیں ۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا نہ گریٹر بلوچستان بنے گا ، نہ گریٹر پنجاب بنے گا بنے گا صرف وطن فروشوں کا قبرستان بنے گا ۔

سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کراچی میں ایم کیوایم کے ساتھ کوئی ظلم نہیں ہورہا، جب تک کراچی ایم کیوایم کے ہاتھ میں تھا برا حال تھا، کسی کا موبائل محفوظ تھا نہ گاڑی، سیاست ملک کے لوگوں کو ختم کرنے کا نام نہیں۔