کراچی:اجمیرنگری میں پولیس کی کارروائی ، 3 بھتہ خور گرفتار

191

خواجہ اجمیر نگری میں سی پی ایل سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا ملزمان کو بھتہ کی پرچیاں جنوبی افریقہ سے ای میل کی جاتی تھیں ۔

کراچی: ڈی آئی جی ویسٹ کیپٹن ریٹائرڈ فیروز شاہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی پی ایل سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خواجہ اجمیر نگری سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا تھا ملزمان ڈاکٹروں کے لیاری گینگ وار کے نام سے بھتہ کی پرچیاں بھیجتے تھے جبکہ پرچیوں کے ساتھ گولیاں بھی ہوتی تھیں ۔

ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کا کہنا تھا ملزمان کو جنوبی افریقہ سے دو افراد بھتا وصولی کی پرچیاں ای میل کرتے تھے ۔ فیروز شاہ کا مزید کہنا تھا گرفتار ملزمان کے قبضے سے کمپیوٹر ، دستی بم اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔