جنوبی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، 5 دہشتگرد ہلاک

140

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 دہشتگرد مارے گئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ میں 3 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال نے سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں جانب سے جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تاہم مقابلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 3 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق زخمی اہکاروں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔