فضل الرحمان ، ایازصادق ٹیلی فونک رابطہ ، استعفوں پر تبادلہ خیال

152

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایم کیوایم کے استعفوں سے متعلق گفتگو کی گئی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے ابھی استعفے منظور نہیں کیئے گئے ۔

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے استعفوں کی تصدیق میں جلدبازی کی گئی تمام جماعتوں سے ایک جیسا سلوک کیا جانا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا جمہوری نظام کے تسلسل کے لئے بہتر ہے کہ ایم کیوایم کے استعفے منظور نہ کئے جائیں ۔

اس موقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا ایم کیوایم کے استعفے ابھی منظور نہیں کیے، ایم کیوایم کے استعفے اسمبلی کی لیگل برانچ کو بھجوا دیے ہیں، لیگل ٹیم قانونی شقوں کا جائزہ لے رہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کل اسمبلی اجلاس میں استعفوں سے متعلق منظوری پر کل غور کیا جائے گا ۔