ایم کیوایم کے استعفے ٹارگٹ کلرز کو بچانے کے لئے ہیں،عمران کا ٹوئٹ

171

ایم کیوایم کے استعفوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کہانی دو استعفوں کی ہے ۔ ایک استعفیٰ دھاندلی کے خلاف تھا دوسرا ٹارگٹ کلرز کو بچانے کے لئے ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے ایم کیوایم کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے استعفے دو الگ الگ کہانیاں ہیں۔

عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے استعفے کی کہانی میں استعفے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیخلاف دیے گئے، جبکہ دوسری کہانی میں ٹارگٹ کلرز کو بچانے کیلئے استعفے دیے گئے۔