ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نوٹی فیکیشن سے مشروط ہے ، الیکشن کمیشن

204

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ایم کیوایم کے استعفوں سے متعلق نوٹی فیکیشن ملا تو سینیٹ میں 15 ستمبر اور قومی و صوبائی اسمبلی میں ضمنی انتخابات 15اکتوبر کو کرا دیں گے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے استعفوں سے متعلق نوٹی فیکیشن ملا تو سینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں ضمنی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق استعفے کی تاریخ وہی سمجھی جاتی جو استعفے پر لکھی ہو گی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ میں ضمنی انتخابات 15 ستمبر تک جبکہ قومی و صوبائی اسمبلی میں ضمنی انتخابات 15اکتوبر تک کرا دیں گے ۔