ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کے سارے فنڈز کھالیے ۔ ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے محترمہ کی شہادت کا احترام کیا اور پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما ایم کیوایم خواجہ اظہارالحس کا کہنا تھا خالی ہاتھ اسمبلیوں میں آئے تھے خالی ہاتھ جا رہے ہیں ۔ گزشتہ 5 سال پیپلزپارٹی نےغیرمشروط حکومت کی، ایم کیوایم نے ساتھ دیا ، مگر پیپلزپارٹی والوں نے سندھ بھر کے فنڈز کھا لئے ۔ خواجہ اظہار کا کہنا تھا ہمارے پاس جوبھی وزارت آئی وہ صرف کھیل اور کود کی تھی۔
خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا ایم کیوایم نے جمہوریت کوپنپنے کا موقع دیا، ہم نے منافقت کو مفاہمت سمجھ کر جمہوریت کا ساتھ دیا، پیپلزپارٹی والے کراچی کے نام نہاد نمائندے بن کر اسمبلی میں بیٹھے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کے پاس عوام کا اعتماد نہیں۔ خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا ایم کیوایم نے صدر پاکستان کے لیے پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین کا نام دیا۔