کراچی:لیاری میں رینجرزمقابلہ،دہشتگردشاہجہاں ماراگیا

215

لیاری میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کارندہ مارا گیا ۔ ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشتگرد کا تعلق غفارذکری گروپ سے تھا ۔

کراچی کے علاقے لیاری میں علی محمد محلہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مارا تو دہشتگردوں کی طرف سے رینجرز پر فائرنگ شروع کر دی گی۔ ترجمان کے مطابق رینجرز کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد شاہجہاں مارا گیا ۔ ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشتگرد کا تعلق غفارذکری گروپ سے ہے ۔ ملزم قتل اور اسٹریٹ کرائم سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔