روس کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح 23 ستمبر کو ہوگا

259

روس کی سب سے ہڑی مسجد کا افتتاح 23 ستمبر کو ماسکو میں کیا جائے گا جس میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن بھی شرکت کریں گے۔

نئی جامع مسجد گنجائش کے حوالے سے روس کی سب سے بڑی مسجد ہوگی۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد کا افتتاح صدر روس ولادی میر پیوٹن کرینگے تقریب میں دنیا بھر سے دینی رہنما اور اسلامی ملکوں کے سربراہ بھی شرکت کریں گے۔