آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیرستان کا دورہ کیا اور آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا ۔ آرمی چیف کہتے ہیں دہشتگردوں اور ان کے مالی معاونت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیرستان کو دورہ کیا اور وزیرستان میں ہونے والے آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا ۔ آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا پوری قوم نے آپریشن ضرب عضب میں جوانوں کی قربانیوں کا اقرار کیا ہے ۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا دہشتگرد ریاست کے دشمن ہیں مگر اب دہشتگردوں کو ان کے دوستوں، بیرونی حمایت دینے والوں سے رابطہ نہیں ہونے دیا جائے، ان کا کہنا تھا دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کو کہیں جگہ نہیں دیں گے، اور ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
دورے کے موقعے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو شوال میں جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ آرمی چیف نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔