آسٹریلوی شکست کی وجہ کھلاڑیوں کی بیویاں نہیں ،چیف سلیکٹر

225

آسٹریلین چیف سلیکٹر روڈنی مارش نے آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں شکست کی وجہ کھلاڑیوں کی بیویوں اور گرل فرینڈز کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

چیف سلیکٹر روڈنی مارش نے بھی کپتان کے بیان کی حمایت کی اور زیادہ تر کامیابیوں کا ذمے دار اپنی بیوی کو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے، اگر میری خوبصورت بیوی میرے ساتھ نہ ہوتی تو شاید میں نے جتنی سنچریاں اسکور کیں اتنی نہ کر پاتا اور میں جس پائے کھلاڑی تھا، اس کا نصف بھی نہ بن پاتا۔

اس موقع پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’ آخر آپ لوگ کیا چاہتے ہیں؟، کیا آپ لوگ طلاقیں چاہتے ہیں؟، کیا آپ لوگ چاہتے ہیں کہ کھلاڑی ناخوش رہیں؟۔مارش نے کہا کہ آج کل جس طرح کرکٹ کا شیڈول ہے اس میں آپ اپنے اہلخانہ کو دیکھے بنا نہیں کھیل سکتے، ایسی صورت میں بحیثیت انسان آپ ناخوش ہو جائیں گے اور تمام ہی کھلاڑی یہی بات کہتے ہیں۔