چین کے شہر تیانجن میں دھماکہ ،ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئ

194

چین کے شہر تیانجن میں دھماکہ سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئ ہے،مرنے والوں میں 9 فائر فائرٹرز بھی شامل ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق دھماکہ بارودی مواد کے گودام میں ہوا،دھماکہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائےدھماکا پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔چینی میڈ یا کے مطابق دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26ہوگئی ہے اور کئی افراد زخمی ہیں جبکہ 36 سے زائد لوگ لاپتہ ہیں۔آگ شدید ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکالات کا سامنا ہے جبکہ گودام میں پھنسے افراد کوبچانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔