فیڈرل بورڈ نے انٹرکے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

187

وفاقی تعلیمی بورڈ نے سالانہ امتحانات برائے 2015کے تمام گروپس اور پرائیویٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ترجمان بورڈ کے مطابق ریگولر امتحانات میں مجموعی طور پر 43099امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 34707تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے اور یوں کامیابی کا تناسب 80.53فیصدرہا جب کہ 13297طلبہ وطالبات نے پرائیویٹ امتحان دیا جس میں 6749طلباء کامیاب ہوئے اور اس طرح کامیابی کا تناسب 50.76فیصد رہا۔

ترجمان نے نتائج کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ میں مہانزیب نے 1047نمبر حاصل کرکےپہلی پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ میں عبداللہ اشفاق 1023نمبر حاصل کرکے ٹاپ کیا جب کہ جنرل گروپ میں فاطمہ فاروق978نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔کامرس گروپ میں سمیعہ خورشید 956نمبر کے ساتھ سب سے آگے رہیں جب کہ آرٹس گروپ میں حلیمہ ریاض نے951نمبرز کے ساتھ ٹاپ کیا۔