بھارتی حکومت کا نیسلے کیخلاف 100ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

217

بھارتی حکومت نے سوئٹزرلینڈ کی فوڈکمپنی نیسلے کے خلاف 100ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے ’’ناجائزتجاری حربوں ‘‘کی بنیاد پر نیسلے کے خلاف یہ دعویٰ دائر کیا ہے۔اس سے قبل ملک میں غذائی تحفظ کے ادارے نے کمپنی کی طرف سے تیارکردہ میگی نوڈلزمیں مقررہ مقدار سے زائد سیسہ کی نشاندہی پر میگی نوڈلز پر پابندی عائد کی تھی ۔

اس اقدام کے بعد نیسلے نے ملک میں سٹوروں سے نوڈلز واپس اٹھالئے ہیں تاہم دیگر خطوں میں اس کی فروخت بدستورجاری ہے۔