اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف کی ملاقات

174

وزیراعظم نوازشریف سے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے خطے کی بدلتی صورتحال میں ایران کا کردار انتہائی اہم ہے ، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے

اسلام آباد: پاکستان کے ایک روزے دورے پر آنے والے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پاک ایران گیس پائپ لائن اورعالمی طاقتوں سے ایران کے جوھری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال نے خطے میں ایران کے کردار کو مزید اہم بنا دیا ہے۔ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات میں مزید فروغ کا خواہاں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جواد ظریف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سے ملاقات بھی کریں گے۔