گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے تعطل سے کراچی شہر کو پانی کی فراہمی متاثرہوگئی ہے۔گھارو پمپنگ اسٹیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا بار بار بریک ڈاؤن کام کو متاثر کر رہا ہے۔
واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شہر کو پانی فراہمی میں مشکالات پیش آرہی ہیں جن علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ان میں لانڈھی ، ناظم آباد ،گلشن اقابل ،کورنگی، ،بلدیا ٹاؤن اور دیگر شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود اب تک عملہ بجلی مکمل بحال کرنے کے لیے نہیں پہنچا ہے۔