اسلام آباد میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع

204

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریبات کی ریہرسل کے سلسلے میں معطل کی گئی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے چند علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی جو چند گھنٹوں بعد اب بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور مرکزی شاہراؤں پر پاک فوج کے جوان تعینات ہیں۔