وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں کے معاملے پر مشاورت کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر اطلاعات پرویز رشید، احسن اقبال، زاہد حامد سمیت قانونی ماہرین شریک ہیں۔اجلاس میں وزیراعظم اپنے قریبی رفقاء سے ایم کیوایم کے اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر بات چیت کی جارہی ہے۔