ایم کیوایم کے استعفے فوری منظور نہ کرنے کا فیصلہ

232

وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں ایم کیوایم کے استعفے فوری طور پر منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس منتعقد ہوا جس میں سید خورشید شاہ،مولانا فضل الرحمان،چودھری نثارسمیت دیگر رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر ایم کیوایم کے استعفے منظور نہیں کیے جائیں گئے جب کہ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کسی جماعت کو پارلیمنٹ سے باہر نہیں کرنا چاہتی اور ایم کیوایم کوایوان سے واپس لایا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا حکومت استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم رہنماؤں سے بات چیت جاری رکھے گی، اسپیکر ایم کیو ایم کے ساتھ بھی تحریک انصاف والا برتاؤ کریں اور استعفوں کا معاملہ التوا میں رکھیں تاہم کراچی میں فورسز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔