ایک ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 13 فیصد کمی

211

بارشوں اور سیلاب کے باعث ایندھن کی ترسیل کا عمل متاثر ہونے سے صرف ایک ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث جہاں کئی دیہات زیر آب اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، وہیں سڑکیں ٹوٹنے کے باعث تیل کی ترسیل کا عمل بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے جس کے باعث صرف ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 20 فیصد سے کم ہو کر 2 لاکھ 44 ہزار ٹن ہو گئی جبکہ فرنس آئل کی فروخت 14 فیصد سے کم ہو کر 1 لاکھ 97 ہزار ٹن ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق اگر تیل کی ترسیل میں رکاوٹیں برقرار رہی تو اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔