کوئٹہ:بلوچستان ابھرے گا تو پاکستان ابھرے گا، لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ

217

کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے دنیا میں صرف انسان کو محور بنانے والی قوموں نے ہمیشہ ترقی ہے ۔ جب بلوچستان ابھرے گا تو پاکستان ابھرے گا ۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے قیام پاکستان کے وقت جس اتحاد کو مظاہرہ کیا گیا اسی جذبے کی آج ضرورت ہے۔

کوئٹہ میں صوبائی حکومت کے زیراہتمام ابھرتے بلوچستان کے موضوع پر کرائے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا جو آج ہے وہ ہمارا ہے ، ہم اس کے جوابدہ ہیں اور ہمیں اسی لمحے کو قابو کرنا ہے ۔ کمانڈرسدرن کمانڈ کا کہنا تھا ماضی سے الجھنے سے بہتر ہے کہ ہم مستقبل کو دیکھیں ۔ ان کا کہنا تھا انسان کو محور بنانےوالی قوموں نےترقی کی، جب بلوچستان ابھرےگاتو پاکستان ابھرےگا۔

ابھرتے بلوچستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا قیام پاکستان کےلیےتمام طبقات نےاتحادکا مظاہرہ کیا، مکمل امن کے لئے آج بھی اسی اتحاد کی ضرورت ہے ۔ مولاناعبدالغفور حیدری کا کہنا تھا بلوچستان میں اب بھی بہت سے مسائل پر توجہ کی ضرورت ہے ۔ صوبے کے دور دراز علاقوں میں تعلیم ، صحت اور سڑک سمیت دیگر سہولتوں کا فقدان ہے ۔

مولاناحیدری کا کہنا تھا 18 ویں ترمیم آئین کا حصہ بنی تو صوبوں کو اختیار حاصل ہوا اور اس ترمیم کے بعد بلوچستان کے بہت سے مسائل حل ہوئے، ان کا کہنا تھا اگر ہم اس اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھاتو آنےوالےحالات کا مقابلہ کیاجاسکےگا۔