ترکی سے 700غیر ملکیوں کو نکال دیا گیا

217

ترکی نے رواں برس کے دوران شام میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے سات سو سے زائد غیر ملکی جنگجوؤں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔

یورپی میڈیا کے مطابق ترکی نے رواں برس کے دوران شام میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے سات سو سے زائد غیر ملکی جنگجوؤں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا ہے۔ ترک وزیر اعظم کے ترجمان نے پیرس میں بتایا کہ سال 2014ء کے دوران 520 مشتبہ جہادیوں کو پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2011ء میں شامی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اب تک انقرہ حکومت مجموعی طور پر اٹھارہ سو مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کر چکی ہے۔