فضل الرحمان کی اشتراوصاف سے ملاقات ، ایم کیوایم کے استعفوں پر تبادلہ خیال

170

مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم کے مشیر اشتراوصاف سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جب نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوتا اس وقت استعفے واپس لئے جا سکتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ وزیراعظم کے مشیر اشتراوصاف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایم کیوایم کے استعفے واپس لینے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نوٹی فیکیشن کے جاری ہونے تک استعفے واپس لیئے جا سکتے ہیں ۔

اس موقعے پر مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ استعفے دے دیئے جائیں تو واپس نہیں لیے جا سکتے ۔ اس پر اشتراوصاف کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں نوٹی فیکشن جاری ہونے تک استعفے واپس لئے جا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ حکومت اسپیکر قومی اسمبلی کو مشورہ دیگی اور نہ اسکے صوابدیدی اختیارات پر اثر انداز ہو گی، استعفے قبول کرنا یا مسترد کرنا اسپیکر کا کام ہے۔