چمن:اغبرگی میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد بچے جاں بحق

182

اغبرگی میں ایک گھر میں آگ لگنے سے چار بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

لیویز ذرائع کے مطابق چمن کے علاقے اغبرگی کے ایک گھر میں آگ لگنے سے چار بچے جاں بحق ہو گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 13 سال کے درمیان تھیں ۔ لیویز ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ۔ لیویزذرائع کے مطابق حادثہ کمرے میں پڑے پیٹرول کے ڈبے میں آگ لگنے سے پیش آیا ۔