کراچی:موسمیات چورنگی پر سی ٹی ڈی کا چھاپہ،دہشتگردگرفتار

156

کراچی یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کے سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج خرم وارث کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کے قریب چھاپہ مار کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ۔ انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا ملزم دہشتگرد کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ، گرفتار دہشتگرد کے تین ساتھی پولیس مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں ۔ گرفتار دہشتگرد کا نام سعد عزیز ہے ۔ خرم وارث کے مطابق گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔