رینجرز نے کلفٹن ، ڈیفنس اور گرومندر میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ان میں کلفٹن ، ڈیفنس اور گرومندر شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔