مظفرآباد کے نکیال سکیٹر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج نےایل او سی کی خلاف ورزی کرتے بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے ۔
ایک ہی دن میں بھارتی فوج نے دوسری مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظفرآباد کے نکیال سیکٹر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کی ہے ۔ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ فائرنگ کی وجہ سے لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے گاؤں دبسی میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے ۔