راولپنڈی:انسداددہشتگردی کی عدالت نے 6مجرموں کو سزاموت سنا دی

219

راولپنڈی کی انسدادی دہشتگردی کی عدالت نے کچہری قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 6 مجرموں کو 8،8 بار سزائے موت کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے 3 مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے ۔

راولپنڈی: انسدادی دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کچہری قتل کا کیس فیصلہ سناتے ہوئے 6 مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔ مجرموں نے 2011 میں کچہری میں چار افراد کو قتل کر کے گلے کاٹ دیئے تھے ۔ عدالت نے 3 مجرموں کو 73، 73 سال قیدبامشقت کی بھی سزا سنائی جبکہ 3 مجرموں کو 63، 63 سال قید بامشقت کی سزاسنائی ۔

انسدادی دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےجن مجرموں کو سزا سنائی ان میں خصرمحمود ، آصف محمود ، لیاقت ، عادل ، توقیر اور معتبرعلی شامل ہیں ۔ عدالت نے عدم ثبوت پر 6 افراد کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ جبکہ عدالت نے 3 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیا ہے ۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں رمضان ، فضل داد اور مظہر حسین شامل ہیں ۔