اٹک:شجاع خانزادہ کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ، ریسکیو 1122

190

خودکش حملے میں شہید ہونے والے وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ۔ خودحملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہو گئی ۔

ترجمان ریسکیو 1122 دیبا شہناز کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹک کے نواحی علاقے شادی خان گاؤں میں خود حملے میں شہید ہونے والے وزیرداخلہ پنجاب شجاع خان زادہ کی لاش ملبے کے نیچے سے نکال لی گئی ہے ۔