قلعہ کردچیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، 3سیکورٹی اہلکار شہید ، 2 دہشتگرد ہلاک

211

دالبندین میں قلعہ کردچیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے ۔

دالبندین میں قلعہ کردچیک پوسٹ پر تعینات 3 سیکورٹی اہلکار دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ۔ دہشتگردوں نے حملہ اس وقت جب سیکورٹی اہلکار معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہےتھے ۔ تاہم سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرےمیں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔