وفاقی وزیرپرویز رشید کا کہنا ہے شجاع خان زادہ کا خلا دہشتگردوں کے خاتمے سے ہی پر کیا جا سکتا ہے ۔
اٹک میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا پاکستان کا تحفظ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں ہے ۔ اسلام کی غلط تشریح اور فرقہ واریت کے نام پر شہریوں کے قاتلوں کو کسی صورت برداش نہیں کیا جائے گا ۔
پرویز رشید کا کہنا تھا شجاع خانزادہ کا خلا دہشتگردوں کے خاتمے سے ہی پر کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا آخری دہشتگرد اور آخری سہولت کار کے خاتمے تک انکا پیچھا جاری رکھیں گے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کا عزم کرتے ہیں۔