اٹک سانحہ ، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان

189

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اٹک سانحہ پر صوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے اٹک سانحہ پر صوبے میں بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ سوگ کے دوران تمام پنجاب کے تمام دفاتر اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔ واضح رہے کہ اٹک میں خود کش حملےکے نتیجے میں وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ سمیت 15 افراد شہید ہو گئے جبکہ 24 قریب زخمی ہیں ۔