شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 40 دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونےوالےبیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں بمباری کی ہے جس کے نتیجےمیں 40 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملےمیں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔