میجرجنرل شیرافگن نے چاغی کا دورہ کیا اور گذشتہ روز فائرنگ کا نشانہ بننے والی قلعہ کرد چیک پوسٹ کا معائنہ کیا ۔
ترجمان ایف سی کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے چاغی کا دورہ کیا ہے ۔ دورے کے دوران میجرجنرل شیرافگن نے گذشتہ روز فائرنگ کا نشانہ بننے والی قلعہ کردپوسٹ کا معائنہ کیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق آئی جی ایف سی نے گذشتہ روز دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقعے پر میجرجنرل شیرافگن کا کہنا تھا دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سےنمٹاجائےگا،دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔