بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی،ایل او سی کیخلاف ورزی پر احتجاج

168

دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنرکو طلب کر کے 15 اور 16 اگست کو نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے ۔

اسلام آباد: ترجمان کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر راگھون کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طلبی کے موقعے پر بھارتی ہائی کمشنر سے 15 اور 16 اگست کو بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو بتایا گیا 15 اور 16 اگست کو بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے تھے ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا، مراسلے کے متن کے مطابق بھارت اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے روکے۔