سیکورٹی فورسز نے گرفتار خودکش حملہ آور کی نشاندہی پر نوشہرہ کے مختلف علاقوں سے 23 دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ۔
نوشہرہ: سیکورٹی فورسز نے تین ہفتے قبل گرفتار خودکش حملہ آور محمد خالد عرف عمر کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 23 دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے دوران تفتیش انکشافات کیئے ہیں کہ دہشتگرد حکیم آباد پولیس ٹریننگ سینٹر اور پشاورکراچی ٹرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق گروپ کے 7 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔