ثابت کریں گے مہاجرعوام الطاف حسین کے ساتھ نہیں،آفاق احمد

147

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے ہم ستمبر میں نشترپارک میں جلسہ کریں گے۔ ثابت کریں گے مہاجر عوام الطاف حسین کے ساتھ نہیں ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا تھا جس دن کراچی سے اسلحہ ختم ہو گیا اس دن نائن زیرو پر جاکر اذان دوں گا ۔ آفاق احمد کا کہنا تھا مہاجر قومی موومنٹ ستمبر میں نشترپارک میں جلسہ کرے گی، اور ہمارے جلسے سے ثابت ہو جائے گا کہ مہاجرعوام الطاف حسین کے ساتھ نہیں ہے بلکہ ہمارے ساتھ ہے ۔ ان کا کہنا تھا میں آج بھی نظربند ہوں ۔