دبئی: اچھے یا برے طالبان کی سوچ اب نہیں چلے گی ، بھارتی وزیراعظم

211

بھارتی وزیراعظم کا کہنا ہے اچھے یا برے طالبان ، اچھی یا بری دہشتگردی اب نہیں چلے گی ۔ پروسی ملکوں سےمسئلوں کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے ۔

دبئی میں بھارتی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا پڑوسی ملکوں کے ساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ۔ نریندر مودی کا کہنا تھا اب سب کو طے کرنا پڑے گا کہ دہشتگردی کے خلاف کام کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا اب ہم کو اچھے طالبان اور برے طالبان ، اچھی یا بری دہشتگردی کی سوچ سے باہر نکلنا ہو گا ۔

افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا افغانستان کے زخموں پر مرہم لگانے کا کام بھارت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا ۔ ان کا کہنا تھا عرب امارات کے امیر نے دہشتگردی کے خلاف بھارتی موقف کی حمایت کی ہے۔