مذاکرات میں کامیابی کی امید پر کراچی آیا ہوں ، مولانا فضل الرحمان

168

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے ایم کیوایم کی قیادت سے بات چیت کے لئے آیا ہوں اگر مذاکرات میں کامیابی کی امید نہ ہوتی تو کراچی نہ آتا ۔ ایم کیوایم سے مذاکرات غیرمشروط پر کریں گے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ایم کیوایم کے استعفوں سے متعلق الطاف حسین سے اطیمنان بخش بات چیت ہوئی تھی ۔ الطاف حسین کا ماننا ہے کہ ایم کیوایم کراچی آپریشن کے خلاف نہیں ان کو صرف تحفظات ہیں جو دور ہونے چاہئیں ۔ ان کا کہنا تھا اگرایم کیو ایم محسوس کررہی ہے آپریشن اسکے خلاف ہے تواس پربات ہونی چاہیے ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا بڑی امید لے کر ایم کیوایم کی قیادت سے بات چیت کے لئے کراچی آیا ہوں اور اگر امید نہ ہوتی تو کراچی بالکل نہ آتا ۔ ایم کیوایم کے ساتھ غیرمشروط ہوں گے ۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا مذاکرات میں جو پیش رفت ہوگی اس سے قوم اور وزیراعظم کو آگاہ کروں گا ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ترقی کے لئے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے، ہمیں ملکی استحکام عزیز ہے، جس کے لیے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے، عام آدمی کی جان ومال کے تحفظ کی ذمے داری ریاست پر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا جہاں تک میں سمجھتا ہوں کراچی میں عوام اب امن اوراطمینان محسوس کررہے ہیں۔