کراچی:منگھوپیرمارے گئے دہشتگردوں میں سے 2 کی شناخت ہو گئی ، پولیس

164

منگھوپیر میں آج پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے 5 دہشتگردوں میں سے 2 کی شناخت ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں آج رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے 5 دہشتگردوں میں 2 کی شناخت ہو گئی ۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کمال اور حضرت کے نام سے ہوئی ہے ، تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان وزیرستان میں سیکیورٹی اہل کاروں پرحملوں میں ملوث تھے جبکہ ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔