ہری پور کے حلقہ این اے 19کے ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز کو واضح برتری حاصل ہے۔
گزشتہ روز پولنگ کاوقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 503پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آچکے ہیں جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز کو پی ٹی آئی کے راجا عامر پر قریباً40ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔بابر نواز نے ایک لاکھ 35ہزار 809ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے راجا عامر زمان نے 89ہزار716 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں تاہم ابھی 10پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہیں۔