شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، 50دہشتگردہلاک،آئی ایس پی آر

230

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 50 دہشتگرد مارے گئے ۔ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کا انفرااسٹریکچر بھی تباہ کر دیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور غزلمائی میں موثر کارروائی کرتے ہوئے بمباری کی ہے ۔ بمباری کے نتیجے میں کم از کم 50 دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں میں موجود اسلحہ و گولہ بارود تباہ ہو گیا ہے ۔