قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کو ٹیلی فون کرکے اٹک خودکش حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور واقعہ میں شجاع خانزادہ سمیت قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کیا۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم میاں نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور گزشتہ روز اٹک میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعہ پر تبادلہ خیال کیا۔اپوزیشن لیڈر نے واقعہ میں صوبائی وزیر سمیت 19افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ کی شہادت قومی سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔حکومت واقعہ کی جلد ازجلد تحقیقات مکمل کرائے اور ذمہ دارو ں کو کیفرے کردار تک پہنچائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعے کے سدباب کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہیے۔