ٹرانسپورٹ اورروزگار کی بحالی کے لیے ہزاروں افراد کا حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں مزارِ قائد پر دھرنا

240

کراچی میں ٹرانسپورٹ اور روزگار کی بحالی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے تحت مزارِ قائد پر زبردست عوامی دھرنا دیا گیا ،دھرنے میں چنگ چی اور رکشہ کے روز گار سے وابستہ ہزاروں افراد نے شر کت کی اور اپنے غم و غصے کاا ظہار کیا ۔دھر نے میںکو رنگی ،لانڈھی ، ملیر ،شیر شاہ ،بلدیہ ،اورنگی ،لیاری اور دیگر علاقوں سے ڈرائیوروں نے رکشہ اور چنگ چی سمیت شر کت کی ۔ دھر نے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراءاسامہ رضی ،مسلم پرویز ،ٹرانسپورٹ بحالی کمیٹی کے نگراں محمود حامد ،چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن کے صدر صفدر قادری،سیکریٹری اورنگزیب واحدی ،ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے انتخاب عالم سوری ، سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما ملک شفیق ،حاجی مناف،این ایل ایف کے صدر خالد خان ،چنگ چی اور سی این جی رکشہ تنظیموں کے نمائندے پرویز اختر ،سلیم خان ،حاجی اقبال ، ،افتخار احمد ،شاہد مسعود ،خالد چنا،بہرام خان،عمران منشی،رستم خان، ہیومن رائٹس ویلفیئر کی رہنماءمس صبا ءجماعت اسلامی کے ضلعی امراءیونس بارائی ،عبدالرزاق خان اور دیگر نے خطاب کیا ۔

قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ایک وفد نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی سے ملاقات کی اورکراچی میں چنگ چی اور سی این جی رکشوں کی بندش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور مسائل پر گفتگو کی ۔وفد میں چنگ چی اور سی این جی رکشہ ایسوسی ایشنوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ ملاقات میں کمشنر کراچی شعیب صدیقی اور سیکریڑی ٹرانسپورٹ طہٰ احمد فاروقی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایک کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا اور طے کیا گیا کہ کمیٹی کراچی میں چنگ چی اور سی این جی رکشوں کا جائزہ لے کر ان کو قانون کے مطابق بنائے گی اور کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کر نے کے اقدامات کرے گی ۔وفد میں مسلم پرویز ،عبد الوہاب، زاہد عسکری محمود حامد صفد ر شاہ قادری ، ملک شفیق ،کاشف نصیر اور محمد اسلم شامل تھے ۔

مزار قائد پر ہونے والے عوامی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اگر حکومت اور انتظامیہ سے مذاکرات میں کیے گئے وعدے اور مطالبات پورے نہ کیے گئے تو دو بارہ دھر نا دیں گے ۔وزیر اعلیٰ ہاﺅس پر دھر نا دیں گے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں دھر نا دیں گے ۔ڈی آئی جی ٹریفک اور آئی جی فوری طور پر ان تمام سی این جی رکشوں کو چھوڑنے کا حکم دیں جن کو گزشتہ دنوں پکڑا گیا تھا۔ ہم مذاکرات اور قانونی طور پر مسئلے کو حل کر نے پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر ہزاروں لو گوں سے ان کا روز گار چھینا گیا تو یہ احتجاجی تحریک جاری رہی گی ۔ انہوں نے بتا یا کہ آج ہماری حکومت اور انتظامیہ سے مذاکرات ہوئے ہیں ۔مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور یہ بھی طے پا یا ہے کہ جو چنگ چی اور سی این جی رکشہ بند کیے گئے ہیں انہیں چھوڑ دیاجائے گا۔ اس سلسلے میں مزید مذاکرات ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان کے دور میں ماس ٹرانزٹ نظام لانا تھا مگر اس منصوبے کو مکمل نہ ہو نے دیا گیا ۔اگر یہ منصوبہ مکمل ہو جاتا تو آج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی ۔غریب ڈرائیور ان بڑی بسوں کو چلا رہے ہو تے ۔ کراچی میں بسیں بند کر کے عوام کو سہولت سے محروم کیا گیا ۔اب چنگ چی اور سی این جی رکشہ کو بند کر دیا گیا ۔ ہم عدا لت سے بھی رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اس شہر سے بہت گہرا تعلق ہے ،ہم نے عوام کی خدمت کی ہے عبد الستار افغانی ،پروفیسر غفور احمد ،نعمت اللہ خان نے عوام کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑی ۔مسئلہ صرف چنگ چی اور سی این جی رکشہ کی بحالی کا نہیں بلکہ ضروری ہے کہ کراچی کے بنیادی مسائل حل ہوں اور شہر کو دہشت گردوں اور بھتہ خوروں سے نجات ملے ۔

مسلم پرویز نے کہا کہ جماعت اسلامی مزدوروں کے ساتھ ہے ۔ہم رکشہ، چنگ چی کے روز گار سے وابستہ افراد کو تنہانہیں چھوڑیں گے ۔صفدر شاہ نے کہا کہ دھر نے کے انعقاد پر ہم جماعت اسلامی کے مشکور ہیں ۔ہم نے قانون سازی کی کوشش او ر عدالت سے اسٹے آڈر لیا مگر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ۔خالد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے پاکستان میں غریبوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہے ۔مزدوروں کی جدو جہد جاری رہے گی ۔ خالد چنا نے کہا کہ 5اگست 2015کو چنگ چی پر پابندی لگائی گئی ۔ جس سے عوام کو پریشانی لا حق ہو گئی ہے ۔حمایت پر ہم جماعت اسلامی کے مشکور ہیں ۔شاہد مسعود نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ ہمار ے مسئلے پر غور کرے ۔غریبوں پر روزگارکے دروازے کیوں بند کیے جا رہے ہیں۔ افتخار احمد نے کہا کہ غریبوں سے ان کا روز گار چھیننا ظلم ہے ۔ ہم اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف آواز بلند کر تے رہیں گے۔پرویز اختر نے کہا کہ مزدور دشمن اقدام ہم بر داشت نہیں کریں گے ۔سلیم خان نے کہا کہ ہمارا روزگار چھینا گیا ہے ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔

حاجی اقبال نے کہاکہ مزدوروں کی حمایت پر ہم جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں ۔لوگوں کا روز گار چھین لیا گیا ہے ۔مزدور آج فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔کیا شہر کے اور مسائل حل ہو گئے ہیں ۔انتخاب عالم سوری نے کہاکہ 15گزر گئے چنگ چی رکشہ والے جس کسمپرسی میں ہیں اس کا حکمرانوں کو ادراک نہیں ۔چیف جسٹس از خود نو ٹس لیں ۔محمود حامد نے کہا کہ رکشہ چنگ چی والوں نے مزارِ قائد پر دھر نا دے کر ایک مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے ۔کل یہ وزیرِ اعلیٰ ہاﺅس کے باہر بھی دھر نا دے سکتے ہیں ۔عوام سے سستی سواری چھیننا ظلم ہے ۔عبد الرزاق نے کہا کہ حکومت مزدوروں کا استحصال بند کرے ۔رکشہ اور چنگ چی کو قانون کے تقاضوں کو پورا کر نے کے بعد اُسے فی الفور بحال کیا جائے ۔یونس بارائی نے کہا کہ رکشہ چنگ چی پر پابندی ختم کی جائے ۔ہم اس مسئلے پر ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے۔ملک شفیق نے کہا کہ جب تک ہمار مسئلہ بحا ل نہیں کیا جاتا دھر نے ہو تے رہیں گے ۔