کراچی:ملزمان نے رشید گوڈیل پر 8 گولیاں فائر کیں ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

210

پولیس نے عبدالرشید گوڈیل پر حملے کی ابتدائی رپورٹ وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو بھجوا دی ۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے رشید گوڈیل پر 8 گولیاں فائر کیں ۔

پولیس نے عبدالرشید گوڈیل پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ۔ رپورٹ کے مطابق کراچی: رشیدگوڈیل نے بہادرآباد میں سپر اسٹور سے خریداری کی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے رشید گوڈیل پر فائرنگ سپراسٹور سے گھر جاتے ہوئے مرکنٹائل کی عقبی گلی میں کی ۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے فائرنگ سے پہلے گاڑی کا شیشہ بھی کھٹکھٹایا ۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیو پولیس نے حاصل کرلی۔