رشیدگوڈیل پر حملے کا مقصد کراچی کے حالات خراب کرنا ہے ، خورشیدشاہ

179

اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے رشید گوڈیل کی عیادت کے لئے اسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں سے رشید گوڈیل کی حالت سے متعلق دریافت کیا ۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید نے لیاقت نیشنل اسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں سے رشید گوڈیل کی صحت سے متعلق دریافت کیا ۔ اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا رشید گوڈیل پر حملے کا مقصد دہشتگردوں کا کراچی کے حالات خراب کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ملک دشمنوں کو پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ کھٹک رہا ہے۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا ملکی حالات کی بہتری کی ذمے داری ہم سب پرعائد ہوتی ہے۔