پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے لیاقت نیشنل اسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں سے ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی ۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے یقین ہے ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے ۔
کراچی : لیاقت نیشنل اسپتال کے باہر میڈیا سے پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم کا کہنا تھا سندھ حکومت رشید گوڈیل پر حملے کے ملزمان کو نہیں چھوڑے گی ، ملک دشمن عناصر بار بار کراچی کے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایک مںتخب رکن قومی اسمبلی پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کراچی کے عوام امن چاہتے ہیں ان کو امن ضرور ملےگا ۔ نجمی عالم کا کہنا تھا ہم ایم کیوایم کے اراکین کے استعفے نہیں چاہتے ۔
اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی کا کہنا تھا رشید گوڈیل پرحملے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنائی جائیگی، رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، کراچی: ہمیں یقین ہے کہ ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔ وقار مہدی کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ سندھ نےواقعےکافورا ًنوٹس لےکرملزمان کی گرفتاری کاحکم دیا، ملک دشمن کراچی کو نشانہ بناکر ملک کے معاشی مرکز کو نشانہ بنارہے ہیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ، دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وقار مہدی کا کہنا تھا کراچی میں امن قائم ہوگیا تھا مگر کچھ عناصر سے یہ برداشت نہیں ہوا ان کا کہنا تھا کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی راشد ربانی کا کہنا تھا رشید گوڈیل پر حملے کے بعد ایم کیو ایم نے جس صبروتحمل کا مظاہرہ وہ قابل تحسین ہے ۔ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا جائے گا، پیچھے نہیں ہٹیں گے، دہشت گرد باربار کراچی پر حملہ کرنےکی کوشش کرتےہیں۔