سراج الحق کی شام کے شہر دوما میں سینکڑوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کی شدید مذمت

203

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے شام کے شہر دوما میں سرکاری فوج کے ہاتھوں سینکڑوں بے گناہ شہریوں کی حالیہ ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں کہا ہے کہ بشار الاسد گزشتہ چار سال سے لاکھوں بے گناہ شہریوںکو شہید کرچکا ہے جب کہ مسلسل بمباری کی وجہ سے ایک اہم مسلمان ملک شام اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشار نے انسانی اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرلی ہیں اور وہ تباہ کن اورغیر قانونی اسلحہ مسلسل استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِن غیر انسانی کاروائیوںپر پوری دنیا کو سراپا احتجاج بن جانا چاہیے تھا لیکن اقوام متحدہ اور امریکہ کی سرپرستی میں عالمی طاقتیں نہ صرف اس ظلم وبربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں بلکہ وہ اس خونریزی کو مزید طول دے رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے پوری انسانی برادری بالخصوص مسلم ممالک کے سربراہان ، بین الاقوامی عدالت برائے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ شام کے مسئلے کو انسانی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں ۔

سراج الحق نے الاخوان المسلمون شام کے سربراہ اور دیگر شامی رہنماو ¿ں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ سب اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے سفاک حکمران سے نجات حاصل کرلیں۔ امیر جماعت اسلامی نے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شام، عراق اور دیگر مسلم ممالک میں خونریزی رکوانے کے لیے ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر فعال کردار ادا کریں۔